ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات اور ریوینیو آفسران کو دی عوامی مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت

کاروار: اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات اور ریوینیو آفسران کو دی عوامی مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت

Sat, 25 Nov 2023 12:32:21    S.O. News Service

کاروار 25 / نومبر (ایس او نیوز) ضلع اتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے محکمہ جنگلات اور محکمہ ریوینیو کے افسران کو ہدایت دی کہ دونوں محکمہ جات کے افسران باہمی طور پر ان مسائل کو جلد از جلد حل کریں جو عوامی ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ یا پھر عوام کے لئے پریشانیوں کا سبب بنے ہیں ۔

    سرسی کینرا سرکل آفس میں منعقدہ محکمہ جاتی میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور محکمہ ریوینیو کے درمیان پھنسے ہوئے اہم مسائل میں 1978 سے قبل کیے گئے زمین پر قبضے معاملے ، ڈیمڈ فاریسٹ زمین کے مسائل، ہنگامی لاگنی، مستقل لاگنی کے مسائل، جنگلاتی زمینوں پر بجلی کی لائن بچھانے جیسے مسائل ہیں ، جن کی وجہ سے عوامی مفاد کے بہت سارے منصوبوں پر عمل کرنے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ۔ اس لئے جتنی جلد ممکن ہو، ان مسائل کو دونوں محکمہ جات باہمی طور پر حل کر لیں ، اس سے عوام کو درپیش بہت سی مشکلات کا مستقل حل نکلے گا ۔ 

    اس میٹنگ میں  ایڈیشنل ڈی سی پرکاش راجپوت، کینرا سرکل کنزرویشن آفیسرس، اسسٹنٹ کمشنرس اور  تحصیلداروں کے علاوہ ضلع کے  محکمہ جنگلات اور ریوینیو آفیسرس موجود تھے ۔


Share: